ٹی ایم اے کی غفلت ، تحصیل تلہ گنگ شہر کی کئی گلیاں اور محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے،انتظامیہ غائب

0
142

daily talagang news

(اشفاق حسین ٹہی) تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ شہر میں سیوریج کا نظام اور ان کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی گلیوں اور محلوں میں داخل ہو گیا ہے اہل علاقہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ٹی ایم اے کی غلفت اور بروقت صفائی نہ کرنے کی وجہ سے سیوریج کے لئے بنے ہوئے نالے بند ہو گئے ہیں ۔جس کی وجہ سے گلی سیٹھیاں ،جھاٹلہ محلہ، گلی مہاجریں محلہ ہوا پورہ اور چینجی چوک تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت ادیت کا سامنا کر نا پڑ تا ہے ۔ پانی کھڑے رہنے اور گندگی کی وجہ سے خطرناک بیماریاں جنم لے رہی ہیں ۔ ایک طرف تو حکومت پنجاب ڈینگی مکاو کاوویلا ڈالے ہوئے ہے لیکن تلہ گنگ کی گلیاں محلے ڈینگی کی اماج گاہ بن چکے ہیں۔ مزید بات کرتے ہوئے کہاٹی ایم اے کا عملہ اور افسران تنخواہ اور دیگر سرکاری مرعات لینے کے لئے اپنے دفاتروں میں تو موجود ہیں لیکن عوامی مسائل حل کرنے سے گریزاں ہیں ۔ہماری وزیر اعلی سے اپیل ہے کہ وہ ہمارے مسائل کا ازخود نوٹس لے کر ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں