’’چوآسیدن شاہ‘‘سیکورٹی کلیرنس دینے سے انکار کردیا،میلے یا جشن منائے جائیں

0
124

daily talagang newsچوآسیدن شاہ( نمائندہ خصوصی )چوآسیدن شاہ پولیس نے جشن شیرازی و میلہ چوآسیدن شاہ کی سیکورٹی کلیرنس دینے سے انکار کردیا، اور اسے سیکورٹی رسک قرار دے دیا، کونسلر ملک مختار نے ڈی سی او چکوال سے عرس و میلہ کی تقریبات کی اجازت لی تھی مگر ایس ایچ ا وچوآسیدن شاہ انسپکٹر احسان الٰہی نے موجودہ حالات کے تناظر میں سیکورٹی کلیرنس دینے سے انکار کرتے ہوئے اسے سیکورٹی رسک قرار دے دیا، اہلیان چوآسیدن شاہ نے بھی سانحہ لاہور کے بعد اس طرح کے اقدام کو غیر ضروری قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ موقعہ کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اجتناب کیا جائے کیونکہ سانحہ گلشن پارک کے بعد موجودہ حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ میلے یا جشن منائے جائیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں