’’چکوال‘‘ کے علا قہ کوٹ سرفراز میں مکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور جابحق

0
54

daily talagang news

چکوال(نمائندہ خصوصی )کوٹ سرفراز میں مکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ مائرز کالج کے ساتھ ملحقہ مکان کو کالج کا حصہ بنانے کے لیے گرایا جا رہا تھا اور مزدوراس پر کام کر رہے تھے کہ اچانک چھت ان کے اوپر آ گری، جس کے نتیجے میں تینوں مزدور نیچے دب گئے۔ واقعہ کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو 1122کو دی گئی، امدادی کارکنوں نے موقعہ پر پہنچ کر تینوں مزدوروں کو ملبے سے باہر نکالا۔ 55سالہ مزدور جمال خان ساکن جبیرپور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 35سالہ کریم خان اور ایک نامعلوم شدید زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال چکوال داخل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں