’’تلہ گنگ ‘‘ تحصیل تلہ گنگ کا اراضی ریکارڈبھی تقریباًمکمل

0
135
3تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پورے پنجاب کی طرح تحصیل تلہ گنگ کا اراضی ریکارڈبھی تقریباًمکمل ہو چکا ہے۔انچارج لینڈ ریکارڈاراضی سنٹر تلہ گنگ ملک اعجاز احمد نے سنٹر میں دوران بریفنگ شرکاء کو بتایا کہ تحصیل تلہ گنگ کل 76مواضعات پر مشتمل ہے جس میں 74مواضعات کا ریکارڈ اراضی مکمل کر کے اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی ہو چکا ہے ۔صرف دو مواضعات تلہ گنگ غرب اور ملتان خورد کا ریکارڈ انتہائی پیچیدہ ہو نے کے باعث ابھی مکمل نہیں ہو سکا اس کے لئے پٹواریان دن رات کام میں مصروف ہیں ۔اور ان شاء اللہ بہت جلد ان کا بھی نوٹیفیکیشن جاری ہو گا ۔ملک اعجاز احمد نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے ڈیڑھ سو سال پرانے محکمہ مال کے فرسودہ نظام کو ختم کر دیا ہے ۔اور اب غیر منقولہ جائیداد یعنی زمین ریکارڈ اور عوام کے قیمتی حقوق کو جدید طریقہ سے شفافیت کے ساتھ ہمیشہ کیلئے محفوظ کر دیا ہے۔پنجاب کے 36اضلاع اور143تحصیلوں میں دیہی مواضعات کا کام تقریباً 90%مکمل ہو چکا ہے ۔پنجاب کی 143تحصیلوں میں قائم اراضی ریکارڈسنٹر سے عزت اور وقار کے ساتھ مالک زمین کی اراضی کا ریکارڈ اور خریدوفروخت سے متعلق انتقالات کو شفاف طریقہ سے چلایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ انگریزوں نے زرعی اراضی کے ریکارڈ کی حفاظت اور اس کی اپ ڈیشن کیلئے ایک جامع اور مربوط نظام بنایا تھا ۔جو کافی حد تک کامیاب بھی رہا لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا ۔اس نظام میں بھی جدت آتی گئی ۔اب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن ،خواہش،اور جذبے کی بدولت یہ نا ممکن دیکھائی دینے والا کام پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے ۔بریفنگ میں ممبر قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن ،تحصیلدار خالد مسعود ستی ،ملک امیر خان ٹمن ،صحافیوں و دیگرشخصیات نے شرکت کی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں