’’تلہ گنگ ‘‘ پیڑہ فتحال کھیتوں میں ہل چلاتے شخص پر مخالفین کا دھاوا

0
315
4تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ کے موضع پیڑہ فتحال میں کھیتوں میں ہل چلاتے شخص پر مخالفین کا دھاوا،فائرنگ،بال بال بچ گیا ،ٹریکٹر ٹائر بلاسٹ کر دیئے گئے ،علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق مدعی نصیر الدین ساکن پیڑہ فتحال نے پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا نعیم الدین اپنے کھیتوں میں ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلا رہا تھا کہ ملزمان عنایت ،حبیب ،نور محمد وہاں گھس آئے اور جان سے مارنے کی کوشش کرتے ہوئے سیدھے فائر کھول دیئے ۔میرا بیٹا نصیرالدین خوش قسمتی سے بال بال بچ گیا اور فائر ٹریکٹر کے ٹائروں میں جا لگے۔اسی اثنا ء میں میرا دوسرا ٹریکٹر جو ڈرائیور ظفر اقبال لے کر آرہا تھا کو بھی ملزمان نے زبردستی روک کر فائرنگ کر کے اس کے ٹائر بھی بلاسٹ کر دیئے ۔فائرنگ کی آوازیں سن کر لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر اکٹھی ہوئی تو ملزمان فرار ہو گئے ۔پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ نے ملزمان کیخلاف زیر دفعہ324/427ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں