’’لاوہ‘‘کوٹ قاضی تا ٹمن کارپٹ روڈ کی تعمیر میں ناقص میڑیل کا ستعمال

0
240
Untitled-5لاوہ(نمائندہ خصوصی ڈیلی نیوز)کوٹ قاضی تا ٹمن کارپٹ روڈ کی تعمیر میں ناقص میڑیل کا ستعمال، شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے جاری پکیاں سڑکاں تے سوکھے پینڈے کے تحت کوٹ قاضی تا مصطفی موڑ ٹمن تا کارپٹ روڈ پر کام زوروشور سے جاری ہے لیکن شہریوں کی طرف سے روڈ میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف بھی پایا جانے لگا ہے۔ شہریوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ناقص میڑیل کے استعمال کی طرف اعلیٰ حکام کی توجہ نہ ہونے سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوٹ قاضی تا مصطفی موڑ راستہ میں کازوے کی تعمیر سمیت روڈ کی تعمیر میں کھلے عام ناقص اور کم میٹریل ڈال کر کام چلایا جانے لگا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کوٹ قاضی تا مصطفی موڑ لیٹی کے مقام پر ناقص میٹریل کے انکشاف پر توجہ دی جائے اور اس پرفوری ایکشن لیا جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں