تحصیل لاوہ ڈیلی تلہ گنگ نیوز کی نظر سے

0
370

تحریر ارسلان احمد ملک ۔۔۔۔
daily talagang newsضلع اٹک کی تحصیل لاوہ کو کو تحصیل کا درجہ دینے میں اتنا زیادہ عرصہ نہیں گزرا لاوہ رقبے کے لحاظ سے تلہ گنگ سے سر فہرست ہے یہاں کے عوام زیادہ تر پاک افواج کی ملازمت کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں یہاں کے بڑے بڑے تاجر اور زمین دار ہیں زیادہ تر عوام زمیندارہ کھیتی باڑی کو بھی ترجیح دیتے ہیں تحصیل لاوہ میں ایک تھانہ ہے لاوہ شہر تنگ گلیوں کھمبوں سے لٹکی ہو ئی تاروں سیورج کا نظام درست ہو نے کے علاوہ لا تعداد مسائل میں گھیرا ہوا ہے ہے لاوہ میں پروفیشنل صحافیوں کی بھی کمی نہیں مگر میں یہاں شاہد اقبال اے آر وائے نیوز کی تعریف نہ کروں تو بے انصافی ہو گی تحصیل لاوہ کے گردنواح کی آبادیاں اس جدید دور میں بھی لاتعداد مسائل میں گھیرے ہو ئے ہیں وہی پرانی بلڈنگیں جن کی آج تک کوئی ریپرئنگ نہ ہو سکی یہاں میں ایک بات واضح کر دوں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 61چکوال دو جو بھی ممبر قومی اسمبلی الیکشن لڑتا ہے تحصیل لاوہ کے ووٹوں پر بڑا انحصار ہوتا ہے عوام کا جھکاؤجس طرف گیا وہ ممبر قومی اسمبلی بنا لیکن لیڈروں نے پھر مڑ کر پیچھے نہ دیکھا آج بھی تحصیل لاوہ تحصیل بن جانے کے باوجود بھی کئی سرکاری دفاتروں سے محروم ہے تلہ گنگ سے لاوہ کا سفر دو گھنٹے بنتا ہے آج میرا تلہ گنگ اور لاوہ کا پروگرام تھا لیکن موسمی حالات کے پیش نظر والدہ نے منع کیا والدہ کے حکم کو میں نے ترجیح دی لیکن دل میں آس دھری کی دھری رہ گئی آپ یقین کریں یا نہ کریں میری آنکھوں سے آنسوں آنے لگ گئے ماں کہنے لگ گئیں کہ شانی کیوں رو رہے ہو امی کوئی بات نہیں ویسے ہی کچھ سوچ رہا ہوں والدہ کو محسوس نہ ہونے دیا لاوہ ایک خوبصورت شرد وشاداب علاقہ ہے اور صوبائی بین القوامی شاہرہ کے ساتھ منسلک بھی ہے اس میں کئی بڑے شہر ترہدہ ،دندہ شاہ بلاول ،پچنند ،ڈھرنال دیگر شہر اور گوٹھوں پر مشتمل یہ علاقہ ہے یہاں کے لوگ ملنسار اور مہمان نواز ہیں اس علاقہ میں پاکستان کے افواج کے نوجوانوں نے جام شہادت نوش کیا میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے ملک اور عوام کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے آج بھی اس علاقے میں حاضر سروس ریٹائر اعلیٰ افسر افواج پاکستان میں ملازم ہیں سیاسی اعتبار سے بھی تحصیل لاوہ کو ایک بڑی اہمیت حاصل ہے مگر سیاستدانوں نے اس کو لاوارث سمجھ رکھا ہے کئی روڈ تیار کئے جارہے ہیں جن میں ناقص مٹریل اور منصوبوں پر ٹھیکداروں کی من مانیاں اور کرپشن کی جار ہی ہے میری وقت حاکم یعنی مقامی عہدے داروں اور علاقے کی معزز شخصیات سے مطالبہ اور اپیل ہے التجا ہے کہ وہ جاری منصوبوں پر کڑی نظر رکھیں اگر کوئی اینگی پھینگی کرتا ہے آپ صرف مجھے انفارم کر دیں انشااللہ مجھ سے جو ہوا میں کروں گا آج جو منصوبے جاری ہیں اگر ان پر ہم نے کڑی نظر نہ رکھی تو دو سال سے زائد عرصہ یہ سہولیات ہم سے جدا ہو جائیں گی اس لئے آپ سے گذارش کر رہا ہوں یہ ہماری ذاتی پراپرٹی ہے ان پر گہری نظر رکھیں آنے والی نسلیں بھی ان منصوبوں سے فائدہ اٹھا سکیں ۔اور میری معزز پروفیشنل صحافیوں سے اپیل ہے وہ بھی ان جاری منصوبوں پر کڑی نظر رکھیں اور اپنی قلم کے ذرئعے اعلیٰ احکام تک صورتحال پہنچاتے رہیں میں لاوہ اور اس کے دیگر شہروں کے عوام کو سلام اور سلوٹ پیش کرتاہوں اور میری دعاہے اللہ تعالیٰ تحصیل لاوہ کو ایک خوبصورت شہر بنا دے ۔(آمین )
اللہ تعالیٰ ہم سب کا ہامی و ناصر ہو ۔پاکستان زندہ آباد عوام زندہ آباد ۔۔۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں