2کروڑ 95لاکھ روپے کی گرانٹ بندر بانٹ کا حساب لیا جا، اصغر فاضلی نے خصوصی گفتگو

0
204

daily talagang news

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) بھلومار ماڈل ویلج کرپشن کیس،2کروڑ 95لاکھ روپے کی گرانٹ بندر بانٹ کا حساب لیا جائیگا،کروڑوں روپے ہوا میں اُڑا دیئے گئے جبکہ بھلومار کی عوام اب تک پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔اتنی بڑی رقم کس نے ہضم کی ۔عوام کا پیسہ کھانے والوں کو نہیں چھوڑوں گا۔ پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔اس میں ملوث سیاسی نمائندے اور سرکاری افسروں کو نیب تک لے جاوْں گا۔اعلیٰ سطح کی انکوائری بہت جلد ہوگی۔چیئرمین یونین کونسل بھلومار اصغر فاضلی نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بھلومار کرپشن کیس کا تفصیلی ذکر کیا ۔انہوں نے بتایا کہ بھلومار کو ماڈل ویلج بنانے کا اعلان مشرف کے دور اقتدار میں ہوااس میں بھلومار سے تعلق رکھنے والے جنرل اسد ملک نے بنیادی کردار ادا کیا۔2007میں اس پسماندہ ترین گاؤں بھلومار کی تقدیر بدلنے کے لئے مبلغ 2کروڑ95لاکھ روپے کی خطیر رقم فراہم کی گئی۔بھلومار کے ترقیاتی منصوبوں میں بھلومار کے عوام کے اہم مسئلہ واٹر سپلائی سکیم کو سرفہرست رکھا گیا ۔آج 9سال بعد بھی بھلومار کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔مذکورہ رقم کی جس طرح بندر بانٹ کی گئی اس کی تفصیلات ہر کسی کو پتہ ہے ۔اصغر فاضلی نے کہا کہ بحیثیت چیئرمین میں اُن تمام عناصرکو بے نقاب کروں گا جنہوں نے عوام کا پیسہ کھایا ہے اور اس مالی کرپشن میں ملوث سیاسی و سرکاری ملازمین کو احتساب کے دائرے میں لاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ بھلومار میں ترقی کے نام پر کوئی قابلِ ذکر کام نہیں ہوا۔چینجی تا بھلومار روڈ آج بھی انتہائی ٹوٹ پُھوٹ کا شکار ہے اور 5کلومیٹر طے کرنے میں گھنٹے سے زیادہ وقت لگتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں چپ نہیں بیٹھوں گا اور ہر فورم پر عوام کے حقوق کی پاسداری کے لئے آواز بلند کروں گا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں