تلہ گنگ کا تیسرا بڑا شہر ملتان خورد مسائل کی زد میں عوام پریشان

0
240
edاسلام آباد ( شہزاد احمد ملک ) تلہ گنگ کا علاقہ ملتان خورد تلہ گنگ کے تیسرے بڑے شہروں میں شامل ہو تا ہے تجارتی اور زمینی حقائق سے ٹمن سے آگے ہے مگر ملتان خورد شہرکے عوام مسائل میں جکڑے ہوئے نظر آتے ہیں عوامی نمائندے لمبی تان کر سو گئے عوام پریشان تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کی یونین کونسل ملتان خورد تلہ گنگ کے تیسرے بڑے شہروں میں شامل ہو تا ہے اس کے متعلقہ گاؤں کھوئیاں کوٹ شیرہ ڈھوک ٹالی وغیرہ ہیں اور اس کے متعلقہ یونین کونسل جبی شاہ دلاور کے بھی قصبات کوٹیرہ شاہ محمد والی ،کلری اور جبی شاہ دلاور ملتان خور د شہر کے ساتھ ساتھ مسائل مین جکڑا ہواہے مین بازار کا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تنگ گلیاں سیورج کانظام درست نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے نالیاں گندگی اٹکی پڑی ہوئی ہیں جس سے تفن اور بدبو پھیل رہی ہے جس سے کئی موضعی بیماریاں پھیلنا کا خدشہ منڈلا رہا ہے گیس انتظامیہ نے گیس کے کنکشن دیتے وقت جو اکھاڑ بچھاڑ کیا ابھی تک اس پر کسی نے توجہ نہیں دی کسی وقت کوئی حادثہ رونما ہو سکتا ہے مین بازار مین تجاوزات کی بھر مار ہے لاری اڈا پر کوئی ٹریفک سگنل ااشارہ نہیں نہ ہی کوئی سپیڈ بریکر ہے تین روڈ نکل رہے ہیں جس سے آئے روز حادثات کا معمول بن چکا ہے ملتان خورد لاری اڈا پر کوئی مسافر خانہ نہیں کوئی صاف پینے کے پانی کا بندوبست نہیں مسافر بچارے کھڑے ہو کر اپنی منزل تک جانے کا انتظار کرتے رہتے ہین مگر عوامی نمائندے نے نظریں چرا رکھی ہیں محلہ نواب خیل محلہ قدیر آباد میں لاتعداد مسائل ہیں جو شہریوں نے ڈیلی تلہ گنگ نیوز کو بتایا شہریوں نے نئے اسسٹنٹ کمشنر واسف رحمان سے اپنے مطالبہ میں کہا ہے کہ وہ فوری طور پر ملتا ن خورد کا جائزہ لیں اور عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور مسائل فور ی طور پر حل کروائیں

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں