ڈیلی تلہ گنگ نیوز کی خبر ایکشن ملک شیر یار عوان نے نوٹس لے لیاعوام میں خوشی کی لہر

0
235
Untitled-1پچنند(ضیاء قادری سے)لیٹی تا سکا روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا ملک شہریاراعوان نے نوٹس لے لیا، متاثرہ روڈ کے حصے دوبارہ بنائے جائیں گے، ملک شہریار اعوان کی میڈٖیا سے بات چیت، تفصیلات کے مطابق کوٹ قاضی تا مصطفی موڑ کارپٹ روڈ کی تعمیر کے دوران لیٹی تا سکا کے مقام پر ناقص میٹریل کے استعمال کی خبر پر ایم پی اے کے دست راست ملک شہریار اعوان نے نوٹس لیتے ہوئے لیٹی تا سکا روڈ کا معائنہ کیا اور کنٹریکٹر سمیت دیگر عملہ کو متاثرہ جگہوں کو دوبارہ بنانے کے احکامات بھی جاری کیئے۔ لیٹی تا سکا روڈ کے معائنہ کے دوران ان کے ساتھ روڈ کنٹریکٹر اور دیگر ذمہ داران کے ساتھ اہلیان علاقہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر ملک شہریار اعوان نے تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جن مقامات پر روڈ کی تعمیر میں سستی برتی گئی اس کا نوٹس لیا جائے گا اور اسے دوبارہ بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس پراجیکٹ کا خود وقفے وقفے سے معائنہ کررہا ہوں اور خصوصی نگرانی میں یہ کام پایہ تکمیل اکو پہنچاؤں گا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں