تلہ گنگ کلرکہار روڈ کی صورتحال کا نوٹس لیں ،ملک منظور حسین

0
200

daily talagang news

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما سماجی شخصیت ملک منظور حسین انکل آف ڈھوک جھمال نے محکمہ ہائی وے چکوال کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تلہ گنگ کلرکہار روڈ کی صورتحال کا نوٹس لیں جہاں سے نہ صرف آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتیں عام ہیں بلکہ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ سے حادثات بھی معمول کا حصہ بن چکے ہیں ۔ گاڑیوں اور عام آدمی کا گزرنا محال ہے اورگزشتہ دنوں بھی وہاں ایک حادثہ ہوا ہے جہاں دونوجوان شدید زخمی ہوگئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ایس ڈی او پراونشل ہائی وے چکوال اورسیرز ، اور ڈی سی او چکوال کو اس صورتحال سے آگاہ کیا گیا تھا مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا اورصورتحال جوں کی توں ہے اور آئے روز حادثات سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے اور پانی کھڑا ہے انہوں نے ضلع چکوال کے ڈی سی اور محکمہ ہائی وے کے تمام اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں اور فوری طور پر اس کا حل نکالیں انہوں نے مزید کہا کہ 2007 سے آج تک سڑک کی حفاظت کیلئے کوئی لیبر نہیں گئی نہ تعینات کی گئی انہوں نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں