’’لاوہ‘‘کانگو وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے

0
170

daily talagang news

لاوہ(تحصیل رپورٹر) ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عالمگیر نوابی اور ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی ڈاکٹر اکرام الحق کی ہدایت پر یونین کونسل کوٹ قاضی ، ڈھرنال ، میں کانگو وائرس کیخلاف آگہی مہم جاری ہے ، اس حوالے سے سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسر سیدساجد اور ملک احمد خان کوٹ قاضی اور ڈھرنال کے دیہاتوں میں مویشی پال حضرات ، کونسلرز اور سماجی شخصیات کے اجتماعات میں کانگو وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے متعلق آگاہ کر رہے ہیں جگہ گھر گھر مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بھی مویشی پال حضرات کو آگاہ کیا کہ وہ جانوروں کے جسموں پر چمٹے چیچڑوں کو کس طرح تلف کریں ، انہوں نے بتایا کہ کانگو وائرس متاثر جانور سے چمٹے چیچڑوں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے لہذا چیچڑوں کو ہاتھوں سے مت اتاریں ، اور انہیں سپرے یا انجکشن کیساتھ تلف کرائیں ، اور وٹرنری ڈاکٹرز ، ٹیکنیشن کو بروقت آگاہ کریں، جبکہ زخمی جانورو ں کی مرہم پٹی میں خود نہ کریں ، اس موقع پر دیگر احتیاطی تدابیر سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا گیا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں