’’تلہ گنگ ‘‘ قانون کی حکمرانی کیلئے کسی قسم کے دباؤ کو قبول نہیں کرینگے،ڈی پی او چکوال کی پریس کانفرنس سے خطاب

0
149
talagang1تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع چکوال منیر مسعود مارتھ نے کہا ہے کہ تھانوں میں کم نفری سب سے بڑا مسئلہ ہے۔جس پر اعلیٰ حکام کو سفارشات بھیج رکھی ہیں۔تھانہ صدر تلہ گنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او منیر مارتھ نے کہا کہ نفری کم ہونے کے باوجود پولیس اپنے فرائض تندہی سے سر انجام دے رہی ہے۔اور اس کا واضع ثبوت خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری ہے۔پولیس نے انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہوئے اشتہاری مجرموں فخر حسین ولد محمد حسین،سخاوت حسین ولد محمد حسین عرف وی سی ساکنائے بھلو مارکو محمد اصغر،ظفر اقبال،شکیل عباس اور فلک شیر سکنائے بھلومار کو قتل کرنے اور غلام حبیب ولد امیر محمد قوم اعوان ساکن بدھڑکومحمد فاروق،احمد حسن کو قتل کرنے جبکہ غلام سرور کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتارکر لیا ہے۔مذکورہ مجرمان آٹھ سال سے اشتہاری تھے۔اْنہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کیلئے کسی قسم کے دباؤ کو قبول نہیں کرینگے۔اشتہاریوں کی گرفتاری پرپولیس پارٹی کے لئے انعام کا اعلان کیا ہے۔پولیس سے متعلق شکایات اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ضلع بھر میں کھلی کچہریاں لگائیں جائیں گی۔پریس کانفرنس میں ڈی ایس پی تلہ گنگ ملک عبدالرحمن سمیت چاروں تھانوں کے ایس ایچ اووز صاحبان نے بھی شرکت کی۔بعد ازاں ڈی پی او منیر مارتھ نے اشتہاریوں کو گرفتار اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ڈی ایس پی چکوال کاظم رضا نقوی،ڈی ایس پی تلہ گنگ ملک عبدالرحمن ،ایس ایچ او کلرکہار سید اظہر حسن شاہ و پولیس اہلکاروں کوتعریفی اسناد اورنقد انعام دیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں