’’لاوہ‘‘لیٹی، کازوے اہلیان علاقہ کا احتجاج

0
222
lawa1پچنند( نمائندہ خصوصی)لیٹی، کازوے اہلیان علاقہ کے لیئے مشکلات کا باعث بن گئی، شہریوں کا احتجاج، تفصیلات کے مطابق لیٹی کے رہائشی محمد ممتاز، سیف اللہ، محمد رفیق اور دیگر نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے تحفظات کا اظہارکیا کہ کوٹ قاضی تا مصطفی موڑ ٹمن لیٹی کے مقام پر بنائی گئی کاز وے غیر ضروری جگہ پر بنادی گئی جس سے ملحقہ روڈ کے ساتھ پولٹری فارم اور رہائشی گھر موجود ہیں کازوے بننے سے تمام روڈ کا پانی پولٹری فارم سمیت مکانوں کو متاثر کرسکتا ہے جس کی انتظامیہ کو توجہ دلوائی گئی لیکن متاثرہ افراد کی طرف توجہ نہ دی گئی اور کاز وے بنا دی گئی جس سے کاروبار بھی متاثر ہوگا۔ ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ کاز وے چند فٹ کے فاصلے پر بھی کھلی جگہ بنائی جا سکتی تھی لیکن سیاسی انتقام کا نشانا بنایا گیا۔عوامی و سماجی شخصیات کا کوٹ قاضی تا مصطفی موڑ روڈ پر بنائی گئی کاز وے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اتنے بڑے کروڑوں روپے کے پراجیکٹ میں جہاں نالے ڈال کر پانی کا راستہ بنانا ممکن تھا وہاں کاز وے بنا کر بارش کے دنوں میں ٹریفک کے لیئے مزید مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں