لاوہ کے علاقہ اقراء پبلک سکول سکا میں سالانہ تقسیم انعامات کے حوالہ سے خصوصی تقریب

0
144
lawa2پچنند( نمائندہ خصوصی )اقراء پبلک سکول سکا میں سالانہ تقسیم انعامات کے حوالہ سے خصوصی تقریب کا انعقاد، بچوں نے مزاحیہ خاکے ، ملی نغمے اور تقاریر پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔، تفصیلات کے مطابق اقراء پبلک سکول سکا میں سا لانہ تقسیم انعامات کے حوالہ سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل شیر محمد، اے ای او ارشد اقبال، ملک فہیم، مظفر دین سمیت دیگر شرکاء نے خطاب کیا۔ سفیر احمد ملک تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔اس موقع پر بچوں نے زبردست مزاحیہ خاکے، ٹیبلو پیش کیے اور ملی نغموں سے حاضرین سے خوب داد بھی وصول کی۔مزاحیہ خاکوں سمیت بچے اور بچیوں میں تقاریر کے مقابلے بھی کئے گئے۔سالانہ نتائج میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے بچے اور بچیوں اور انعامات بھی تقسیم کیئے گئے۔تقریب جملہ سکول سٹاف سمیت والدین اور علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں مردوخواتین نے شرکت کی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں