بوچھال کلاں کے نواحی گاؤں سرکلاں میں فائرنگ کر کے پولیس ملازم ہلاک

0
220

Daily Talagang News

بوچھال کلاں ( نامہ نگار ) نواحی گاؤں موضع سرکلاں میں فائرنگ کر کے پولیس ملازم کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تفصیل کے مطابق چکوال پولیس کا ملازم زاہد یعقوب شادی مین شرکت کے لئے چھٹی پر موضع سر کلاں آیا ہوا تھا گذشتہ شام اپنے دوست کے ہمراہ گاؤں کے باہر بیٹھے تھے کہ ایک شخص کلاشنکوف لے کر پہنچ گیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے زاہد یعقوب موقع پر ہی جانبحق ہو گیا جسے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا معلوم ہوا ہے کہ یہ قتل دو گروپوں کے در میاں پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے گز شتہ سولہ سالوں میں چھ افراد موت کی وادی میں دھکیل دئیے گئے جن میں زاہد سمیت دو افراد بے گناہ اس آگ میں جل گئے بوچھال کلاں پو؛یس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں