’’تلہ گنگ ‘‘بدمعاش ملزموں کا پولیس پر دھاوا سرکاری رائفل چھن لی ،مقدمہ درج

0
202

Daily Talagang News

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) بغیر نمبر موٹر سائیکل روکنے پر ملزمان کا پولیس پر دھاوا،سرکاری رائفل چھین لی،دھمکیاں،پولیس نے دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتارکر لیا ۔تفصیلات کے مطابق محمد اشرف اے ایس آئی تھانہ سٹی تلہ گنگ نے رپورٹ درج کراتے بتایا وہ گشت پر تھا کہ جعفریہ چوک کے قریب بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل کو روکنے کی کوشش کی تو ملزم ملک وسیم یعقوب ادلکہ نے موٹر سائیکل بھگا لیا ۔جس کو تعاقب کر کے پکڑ لیا گیا تو اُس نے اپنے بھائی ملک عارف یعقوب ادلکہ کو موقع پر بلا لیا ۔جہاں دونوں بھائیوں نے پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور سرکاری رائفل چھننے کی کوشش کی ۔پولیس نے ملزمان بھائیوں کیخلاف زیر دفعہ324/279/353/186/341/149ت پ مقدمہ درج کر کے ایک ملزم ملک وسیم یعقوب ادلکہ کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزم ملک عارف یعقوب ادلکہ کی گرفتار کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔عوامی حلقوں نے محمد اشرف اے ایس آئی سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اُن کو قانون کی بالا دستی پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں