’’تلہ گنگ ‘‘ سٹی ہسپتال تلہ گنگ کیلئے پی سی ون کی منظوری

0
161

Daily Talagang News

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) پلاننگ ڈویژن کی جانب سے سٹی ہسپتال تلہ گنگ کیلئے پی سی ون کی منظوری کے بعد چودہ کروڑ 25 لاکھ 99ہزار روپے کی خطیر رقم مختص کردی گئی ہے ۔ اس رقم سے ڈی ڈی ایچ او آفس کی جگہ پر تین منزلہ رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی جبکہ دیگر مسنگ سہولیات ، مشینری اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی اسامیاں بھی بعد ازاں پر کی جائیں گی ۔ متعلقہ محکمے نے تخمینہ لاگت 142ملین سے زائدکی رقم بتائی ہے ۔ رقم ریلز ہوتے ہی سٹی ہسپتال میں کام شروع کردیا جائے گا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں