’’تلہ گنگ ‘‘ظالم کو قانون کے شکنجے میں جکڑا جائے گا منیر مسعود مارتھ

0
167

Talagang

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر ) ڈی پی او چکوال منیر مسعود مارتھ نے کہا ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان بہترین رابطہ اور اعتماد کا رشتہ بحال کیا گیا ہے جب کسی مظلوم کی فوری داد رسی کردی جائے اور میرٹ پر تفتیش کا عمل کیا جائے اور ظالم کو قانون کے شکنجے میں جکڑا جائے گا تو اعتماد کا رشتہ خود بخود بحال ہو جائے گا۔ڈی پی او نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ضلع چکوال کے تمام تھانوں میں ٹاؤٹوں کا داخلہ بند کردیا ہے اب ہر شہر ی کسی بھی شکایت کو لیکر براہ راست تھانوں کا رخ کر سکتا ہے اور آفیسران سے براہ راست مل سکتا ہے۔ ضلع چکوال کے تمام تھانوں میں نفری کی کمی پوری کردی گئی ہے تلہ گنگ سب ڈویژن کے چاروں تھانوں میں مزید نفری فراہم کردی گئی ہے تھانہ سٹی تلہ گنگ میں پہلے صرف 8افرادتعینات اب اضافہ کرکے 35افراد کی نفری ہوگئی ہے ۔ تھانہ صدر تلہ گنگ میں پہلے 18افراد تعینات اب 45اہلکار ہوگئے ہیں ۔ اسی طرح تھانہ لاوہ اور ٹمن میں بھی بیس بیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔ ڈی پی او چکوال نے کہا کہ ہنڈا125 موٹرسائیکل چوری کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں