’’تلہ گنگ ‘‘وزیراعلی پنجاب کی ہدایت محکمہ صحت تلہ گنگ کے زیر اہتمام ڈینگی ڈے منایا

0
164

Daily Talagang News

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) وزیراعلی پنجاب کی ہدایت محکمہ صحت تلہ گنگ کے زیر اہتمام ڈینگی ڈے منایا گیا۔ اس موقع پرسیمینار منعقد کیا گیا ، جس میں محکمہ صحت کے ملازمین سمیت سماجی و عوامی شخصیات نے شرکت کی ، ڈاکٹر زبیر ملک ، سید عظمت شاہ نیوٹریشن آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاروا کو تلف کرکے ڈینگی مچھر کی افزائش کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ ہر مرد و خواتین اپنا کردار ادا کرے اور گھروں کی صفائی کو معمول بنائے جبکہ پانی کہیں بھی کھڑا نہ ہونے دے۔ بعد ازاں واک کا اہتمام کیا گیا جو مندیال چوک کے بعد سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں اختتام پذیر ہوئی ۔تقریب میں سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسرز ، لیڈی ہیلتھ ورکرز ، سی ڈی سی سپروائزرز اور سماجی حلقوں نے شرکت کی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں