’’بو چھال کلاں‘‘ترقیاتی منصوبے مکمل کرانے میں حکومت کا ساتھ دیں صوبائی وزیر

0
302
3بوچھال کلاں (نامہ نگار ) صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا مقصد صرف عوام کی فلاح اور علاقے کی ترقی ہے چین کے شہر شیگھائی سے ہمارے نمائندہ ریاض احمد ملک سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اقنہوں نے کہا کہ عوام نے ہر حال میں میرا ساتھ دیا میں ان کے مسائل حل کرنے اور حلقہ کی ترقی کے لئے کوئی بھی کام کرنے سے گریز نہیں کروں گا انہوں نے کہا کہ پناما لیکس کا مقصد صرف ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے انہوں نے مسلم لیگ ن مخالف قوتوں کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر سکیں انہوں نے کہا کہ قوم پناما لیکس کے پراپگنڈہ مہم پر کان نہ دھریں اور ملک میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے مکمل کرانے میں حکومت کا ساتھ دیں انہون نے کہا کہ اس وقت ملک مین بجلی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے میگا پراجیکٹ پر کام ہو رہا ہے موٹر وئے اور راہداری منصوبے سے ملک میں سبز انقلاب آنے والا ہے جو مخالفین کی سیاسی زندگی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں