’’بو چھال کلاں ‘‘مسلم لیگ ن میں شمولیت پسماندگی دور کرنا ،ملک اقبال سرکھوال

0
153
1بوچھال کلاں (نامہ نگار ) معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک اقبال سرکھوال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا مقصد علاقے کی پسماندگی دور کرنا ہے انہون نے ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے محسوس کیا کہ صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی علاقے میں ترقیاتی کام کرانا چاہتے ہیں اور مخالفین ان کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں تو میں نے ان کی حمایت کا فیصلہ کر لیا اور بوچھال کلاں میں ان کا تاریخی جلسہ کرایا انہوں نے کہا کہ جلسے کے روز بارش بران رخمت ثابت ہوئی جبکہ اولے جلسہ میں منافقوں کو بھگانے کے لئے پڑے اور جب منافق بھاگ گئے تو پھر سے جلسہ گاہ عوام سے بھر گیا انہون نے کہا کہ صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی جب واٹر سپلائی سکیم مکمل کرا لیں گے تو بوچھال کلاں کے غریب لوگوں کے پانی کے بل میں ادا کروں گا انہوں نے کہا کہ میری نہ تو فیکرٹریاں ہیں اور نہ ہی مائنیں اور نہ ہی میں کوئی جرائم پیشہ ہوں جس کا میں نے ان سے مفاد حاصل کرنا ہیں میں علاقہ ونہار کے26گاؤں میں ترقی کا خواہاں ہوں انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں ان کے خلاف کسی کی ایما پر پراپگنڈہ کرنے کا افسوس ہے اب میرا تن من دھن ملک تنویر اسلم کے ساتھ ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں