’’تلہ گنگ‘‘حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں پی ٹی آئی کے رہنما منصور حیات ٹمن

0
191
4تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما سابق ممبر قومی اسمبلی سردار منصورحیات ٹمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں دھاندلی ، کرپشن ، بددیانتی کی دستانیں زبانِ زد عام ہیں ظلم و بربریت کا دور ختم ہونے والا ہے اور بہت جلد حق و انصاف کا سورج طلوع ہوگا۔انہوں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ تلہ گنگ میں کارکنوں پارٹی ورکرز اور چکوال روڈ کے متاثرین کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سردار منصور حیات ٹمن نے کہا کہ دہشت گردی نے ملکی کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ عملی طور پر حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں اخلاقی طور پر اب انکے رہنے کا کوئی جواز نہیں نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت پنجاب میں کارروائیاں نہیں ہو سکی اب ہم خیر مقدم کرتے ہیں نیب اوررینجرز کی کارروائیوں سے پنجاب میں بہت سے چہروں سے نقاب اتریں گے ۔ رمضان شوگر ملز کے مالکان کون ہیں اور وہاں پر کام کرنیوالے کون تھے آج میڈیا کے ذریعے دنیا کو پتہ چل گیا ہے کہ ان میں دو افراد را کے ایجنٹ تھے ۔ سردار منصور حیات ٹمن نے تحریک انصاف کی ممبر شپ کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ رکنیت سازی مہم میں ہم نے اپنا ہدف حاصل کر لیا ۔چکوال روڈ پر تجاوزات کے نام سے توڑ پھو ڑ اور سینکڑوں تاجروں کی املاک کو نقصان پہنچانے والے سرکاری اہلکاروں اور سیاستدانوں کو متنبہ کیا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر پائی پائی کا حساب لے گی اور ظلم و زیادتی کا بدلہ لیا جائے گا ۔ تقریب میں چودھری خالد حسین ، ملک بلال وادری، ملک مختیار ، ممتاز کالم نویس ملک حفیظ ملکوال ، ملک شاہد کھریال، ملک فتح خان تھوہا محرم خان ، ملک جعفر پیڑہ فتحال ، ملک محبوب ، حاجی لطیف ، چودھری مسعود احمد ، ملک اجمل کونسلر ڈھوک پٹھان ، راجہ ریشم خان ، صوبیدار میجر اکرم جسیال ، پیرا داغلام چوکھنڈی ، محمد یوسف لاہوری ، ملک عنایت چینجی ، ٹمن سے ملک الطاف و دیگر نے شرکت کی ۔ ملک ساجد مندیال ، رانا ریاض ، قاری مولانا عبد المنان ، بلال عبد اللہ پی ٹی آئی یوتھ ، محلہ فاروق آباد سے محمد عثمان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں