’’تلہ گنگ‘‘تحصیل ایڈ منسٹریشن کے عملے نے الگ حکومت قائم کر لی جنگل کا قانون نافذ

0
117

Daily Talagang News

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)تحصیل ایڈ منسٹریشن تلہ گنگ میں تعینات عملہ نے اراضی خریدوفروخت کرنے والوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے ۔مقامی بنک بھی ساتھ مل گیا ۔متاثرہ شہری اظہرحسین ولد محمد حسین ساکن تلہ گنگ شرق نے تحریری طور پر بتایا کہ پورے پنجاب میں اراضی کی خریدوفروخت پر ایک فیصد ٹیکس نا فذ ہے جبکہ تحصیل تلہ گنگ میں یہ ٹیکس دو فیصد ہے ۔ لیکن بات یہیں نہیں ختم ہوتی بلکہ ٹیکس رسید بنانے والا نہ صرف ٹی ایم اے کا عملہ رسید کا غیر قانونی طور پر سو روپیہ وصول کر رہا ہے بلکہ مقامی بنک میں جب ٹیکس جمع کرانے جائیں تو وہاں بھی پینتیس روپے الگ وصول کئے جا رہے ہیں ۔جو لوگوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔عوامی حلقوں نے ٹی ایم اے تلہ گنگ میں پائی جانے والی کرپشن پر حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں