’’تلہ گنگ‘‘سابق یوسی پیڑہ فتحال ملک حفیظ الرحمن اللہ کو پیارے ہوگئے

0
113

Daily Talagang News

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) سابق ناظم یونین کونسل پیڑہ فتحال ملک حفیظ الرحمٰن انتقال کر گئے۔ ایم پی اے حلقہ پی پی بائیس سردار ذولفقار علی خان دلہہ ، صوبائی مشیر ملک سلیم اقبال،سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس،ملک اسدعلی خان ڈھیر مونڈ ، سابق ضلعی نائب ناظم سردار امجد الیاس، ملک اختر اقبال اکوال، سابق ناظمین و نائب ناظمین ۔سابق صدر پی وائی او چکوال مظہر بھٹی نائب صدر پی وائی او پنجاب ملک ناصر حطار ،چودھری غلام ربانی،قاضی عبدالقادر سمیت علاقہ بھر کی سرکردہ شخصیات نے ملک حفیظ الرحمٰن کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی ہے ۔مرحوم ملک حفیظ الرحمن شوگر اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔اُنہوں نے پاکستان ایئر فورس میں بھی خدمات سرانجام دیں ۔جہاں سے ریٹائرمنٹ کے بعد مقامی سیاست میں حصہ لیا اور مسلسل دو مرتبہ یونین ناظم منتخب ہوئے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں