’’تلہ گنگ‘‘کے سیاست دانوں میں سے ذوالفقار دولہہ نمبر لے گیا خوش آمدید

0
177

Daily Talagang News

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کئے گئے اپنے تمام وعدے پورے کریگی۔ان خیالات کا اظہار ممبر صوئی اسمبلی سردار ذوالفقار دلہہ نے تلہ گنگ شہر میں آٹھ کروڑ کی لاگت سے واٹر سپلائی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے دوران خطاب کیا ۔اس موقع پر ڈی سی او چکوال جاوید محمود بھٹی،ملک اسد علی خان ڈھیر مونڈ و دیگر ن لیگی رہنماء اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ہماری ترجیح ہے ۔صحت ،تعلیم اور روز گار عوام کا بنیادی حق ہیں اور اس کیلئے حکومت اپنی تمام تر صلاحتیں وقف کئے ہوئے ہے ۔تقریب سے ڈی سی او چکوال نے کہا کہ حکومت کے ویژن کے مطابق شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائیگا ۔انتظامیہ منتخب عوامی نمائندوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ملک اسد علی خان ڈھیر مونڈ نے تلہ گنگ شہر کی مقامی انتظامیہ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر شدید ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ تلہ گنگ کے مین روڈز پر پڑے گندگی کے ڈھیروں کے باعث جہاں شہری شدید اذیت سے دوچار ہیں وہیں بیرون شہری ہمارا مذاق اُڑا رہے ہیں کہ یہ کیسے تلہ گنگ شہر کے باسی ہیں جو تعفن میں رہ رہے ہیں ۔تقریب کے بعد ممبر صوبائی اسمبلی سردار ذوالفقار دلہہ نے آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں