لاوہ کے علاقہ کوٹ شمس سالانہ تقسیم انعامات کا سلسلہ اور پر وقار تقریب مہمان خصوصی ملک شہریار اعوان

0
129

Daily Talagang News

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کوٹ شمس میں سالانہ تقسیم انعامات کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا اہتمام ، مہمان خصوصی ملک شہریار اعوان تھے۔گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کوٹ شمس میں بچوں کے سالانہ تقسیم انعامات کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ایم پی اے ملک ظہور انور اعوان کے دست راست ملک شہریار اعوان نے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب کے پروگرام ’’پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب‘‘ نہایت ہی مستحکم کام ہے جو کسی تعریف کا محتاج نہیں۔ انہوں نے سکول سٹاف کی طرف سے کمپیوٹر لیب کی فراہمی کے مطالبہ کو جلد منظور ہونے کی بھی یقین دہانی کرائی اس کے علاوہ ڈپٹی ڈٖسٹرکٹ ایجوکیشن لاوہ فیاض احمد طاہر، حافظ ممریز سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے ایم پی اے ملک ظہور انور اعوان کی تحصیل لاوہ میں تعلیمی حوالہ سے گراں قدر خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا۔ عبدالروؤف نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض نہایت احسن طریقے سے سرانجام دیئے۔بچوں نے تقاریر، ملی نغمے اور مزاحیہ نظمیں پیش کرکے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔تقریب میں اے ای او ڈھرنال ارشد اقبال، مدثر احمد ، اے ای او لاوہ صاحبزادہ فضل الرحمان، عطاء اللہ وائس چیئرمین کوٹ قاضی، سیکرٹری عطاء اللہ سمیت جملہ سکول سٹاف، محکمہ تعلیم سے وابستہ اساتذہ سمیت والدین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اول کلاس سے آٹھویں کلاس تک نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کیئے گئے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں