’’تلہ گنگ‘‘جامعہ محمدیہ حنفیہ تلہ گنگ میں دسویں سالانہ انٹرنیشنل محفل حسن قرات مصر اور لاہور سے تشریف لائے

0
181
1تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)جامعہ محمدیہ حنفیہ تلہ گنگ میں دسویں سالانہ انٹرنیشنل محفل حسن قرات مصر اور لاہور سے تشریف لائے ہوئے قراء کرام نے تلاوت قرآن پاک سے لوگوں کے سینوں کو منور کیا۔ عائشہ مسجد تلہ گنگ اور جامعہ فاروقیہ تجویدالقرآن کے بانی قاری نورمحمد کے زیر اہتمام چلنے والے مدرسہ جامعہ محمدیہ حنفیہ (نزد صدیق آباد چوک) میں حسب سابق پورے تزک و احتشام سے محفل حسن و قرات پیر کی رات بعد از نماز عشاء منعقد ہوئی جس میں اندرون و بیرون ملک سے تشریف لائے ہوئے مایہ ناز قراء کرام نے اپنے مخصوص لب و لہجہ اور خوشالحان آواز میں تلاوت قرآن سے محفل کا سماں باندھا۔پہلے پہل مصر سے تشریف لائے ہوئے نوجوان قاریٗ قرآن الشیخ علی السید الجندی نے تلاوت فرمائی بعد ازاں قاری ابن قاری نور الحسن شاہ صاحب بخاری نے اپنے خوبصورت انداز میں تلاوت قرآن پاک کی اور آخر میں مصر سے تشریف لائے ہوئے دوسرے مہمان گرامی قاری الشیخ ممدوح عامر ابراہیم نے محفل کو نورانی بنا ڈالا اور اپنی مسحور کن آواز سے پورے مجمع کو لوٹ لیا۔تقریب ہذا میں مقامی علمائے کرام کی کثیر تعداد سمیت عوا م الناس کا جم غفیر شریک ہوا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں