تلہ گنگ کے علاقہ نکہ کہوٹ شاندار نتیجہ اہل علاقہ کا خراج تحسین

0
135
02تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نکہ کہوٹ کا شاندار نتیجہ اہل علاقہ کا خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ امتحانات میں نتیجہ سو فیصد رہا۔ پانچویں کلاس میں پہلی پوزیشن ہانیہ کلثوم 447 ، سویرا اظہرنے دوسری پوزیشن 446 اور سیدہ ردا فاطمہ کاظمی نے 423نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آٹھویں جماعت میں نازش ظہور اور اریبہ اسلم نے 399نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر پہلی پوزین حاصل کی جبکہ اریبہ نورین اورعائشہ رسول نے 386اور377 نمبرحاصل کر کے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تمام پوزیشن ہولڈرز کو کاظمی ویلفیئر ٹرسٹ نکہ کہوٹ کی جانب سے انعامات دئے گئے۔ پوزیشن حاصل کر نے والی طالبات نے اپنی کامیابی کو اﷲ کا کرم ، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا ثمر قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہیڈمسٹریس طاہرہ یاسمین اور سکینڈ ہیڈ مسٹریس خورشید بیگم کی نگرانی میں اساتذہ نے بہت محنت اور جانفشانی سے پڑھایا جس کا نتیجہ ہماری کامیابی کی صورت میں آیا۔ اہلیان نکہ کہوٹ نے اس کامیابی پر اساتذہ اور طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ارباب اختیار سے سکول کی سکیورٹی سخت کرنے اور سکول کو آبادی کے اندر لڑکوں کے ہائی سکول میں منتقل کر نے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں