’’لاوہ‘‘جوانسالہ لڑکی کی نعش کی شناخت ہو گئی مقتولہ کی شناخت کو صیغہ راز میں

0
183
02تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) دندہ شاہ بلاول کے قریب گھمبیر پل کے نزدیک سے چند روز قبل ملنے والی جوانسالہ لڑکی کی نعش کی شناخت ہو گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق مقتولہ کا نام حمیرا بتایا جا رہا ہے جبکہ اس کا تعلق لاوہ سے ہے ۔پولیس تھانہ لاوہ نے قتل کی اس واردات کے اصل محرکات کا پتہ لگانے کیلئے نہ صرف مقتولہ کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھ رہی ہے بلکہ جن چند افراد کو زیر حراست رکھا ہوا ہے اُن کے بارے بھی کسی قسم کی معلومات دینے سے گریزاں ہے ۔آئندہ ایک دو روز میں اندھے قتل کی اس واردات کی تفصیلات منظر عام پر آنے کا امکان ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں