ٹی ایم ا ے تلہ گنگ اڑیکے لگ گیا ہائی کورٹ میں رٹ دائر نوٹس جاری

0
108
01تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) ٹی ایم اے میں بھرتیوں کا اشتہار ، ہائیکورٹ میں رٹ دائر ، نوٹسز جاری ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے نو منتخب سات کونسلرز جن میں ملک محمد نعیم طارق ، ملک زاہد اعوان ،محمد حسین گرداور، ملک غلام احمد ، اعجاز مغل ، صوبیدار نذر، وغیرہ شامل ہیں نے مشترکہ طور پر ٹی ایم اے میں بھرتیوں کو ہائیکورٹ میں امیر بٹ ایڈووکیٹ کے ذریعے چیلنج کردیا ہے ۔ زاہد اعوان کے مطابق ٹی ایم اے اب میونسپل کمیٹی بن چکی ہے ، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے ، اور ایوان کے ممبران نے حلف بھی اٹھا لیا ہے لہذا اب جو بھرتیاں ہوں گی وہ میونسپل کمیٹی کے ذریعے ہونگی اور بجٹ دیکھ کر کی جائیں گی ، پہلے بہت سے ملازمین مختلف شخصیات کے ڈیروں پر کام کر رہے ہیں ، لہذا مزید بھرتیوں سے ٹی ایم اے کو روکا جائے کیونکہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اب میونسپل کمیٹی بن چکی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ایڈمنسٹریٹر تلہ گنگ ، ٹی ایم او تلہ گنگ وغیرہ کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔ دریں اثناء ت میونسپل کونسلر زاہد اعوان نے بتایا کہ تلہ گنگ شہر پہلے ہی عملہ صفائی اور مشینری کی کمی کا شکار ہے جس کے باعث جابجا گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ، اوپر سے ستم ظریفی یہ ہے کہ ایک ٹریکٹر ٹرالی اور عملہ صفائی لاوہ تحصیل کو دئیے جارہے ہیں جس سے دونوں تحصیلیں متاثر ہوں گی ۔ انہوں نے بذریعہ درخواست مطالبہ کیا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی اور عملہ صفائی کی منتقلی کو روکا جائے اور تحصیل لاوہ میں صفائی کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے عملہ صفائی بھرتی کیا جائے اور دیگر مشینری خریدی جائے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں