’’تلہ گنگ‘‘ٹریفک حادثہ تین شدید زخمی جبکہ ایک نوجوان جھلس گیا

0
153
2تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ سے دھرابی جانے والے موٹر سائیکل کو مزدا ٹرک نے کوٹ چودھریاں کے قریب ٹکر ماد دی ۔جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوان شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کیا گیا جہاں اُنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ریفر کر دیا گیا ۔دوسرے حادثہ میں تلہ گنگ بائی پاس روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل کو آگ لگ گئی جس کے باعث موٹر سائیکل پر سوارالیاس ساکن دودیال نوجوان جھلس گیا ۔مضروب نوجوان کو فوری طور پر سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کیا گیا ۔جہاں اسے ہنگامی طبی امداد دی گئی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں