سابق اسسٹنٹ وسیم خان کو پرائمری سکول چھوئی کیوں نہیں نظر آیا چند صحافیوں کو بے وقوف بنا کر چلا گیا

0
233
wwwتلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) ڈھوک چھوئی داخلی جبی شاہ دلاور میں قائم بوائز پرائمری سکول چار دیواری سے محروم ہے جس کے باعث سیکورٹی کے خدشات ہیں ، جبکہ گاؤں میں آئل اینڈ گیس کے ذخائر ہونے کے باوجود علاقہ ترقی سے محروم ہے عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مداخلت کا مطالبہ کیاہے یہ وہ علاقہ ہے جہاں گورمنٹ آف پاکستان تیل و گیس کی مد میں ماہانہ آمدنی عربوں روپے ہوتی ہے مگر عوام بنیادی سہولتوں سے محروم چلے آ رہے ہیں او جی ڈی سی ایل کا اجرا1964کو ہوامگر عوام نمائندہ کی عدم توجگی کی وجہ سے عوام لاتعداد مسائل کا شکار ہیں جبکہ او جی ڈی سی ایل رولز کے مطابق صاف پینے کا پانی سکول ،ہسپتال و دیگر ضروریات زندگی مقامی آبادیوں کیلئے او جی ڈی ایل انتظامیہ نے بقائدہ طور پر سرکولر جاری کر رکھا ہے مگر اس پر عمل درآمد کون کروائے عوام نمائندے ہی لاپروا ہوں اور عوام کی رو جھان نہ ہو تو عوام بے چارے کس کے پاس جائیں کس سے رونا روئیں ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں