’’لاوہ‘‘کوٹگلہ بائی پاس بنیادی مرکز صحت پچنند کیلئے ڈھائی کڑوڑ کی گرانٹ منظور

0
187
3تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) پچنند تا کوٹگلہ بائی پاس سمیت بنیادی مرکز صحت پچنند تک روڈ کی تعمیرکے لیئے ڈھائی کروڑ روپے کی گرانٹ جاری، تفصیلات کے مطابق ایم پی اے ملک ظہور انور اعوان کی خصوصی گرانٹ سے پچنند تا کوٹگلہ بائی پاس اور آراسٹاپ محلہ ریتلیاں سے بنیادی مرکز صحت ہسپتال پچنند تک روڈ کی تعمیر کے لیئے ڈھائی کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کردی گئی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ دونوں روڈ 30جون تک مکمل ہونگے جس میں پچنند تا کوٹگلہ بائی پاس کی چوڑائی 20 فٹ اور آرا سٹاپ سے بنیادی مرکز صحت پچنندکے لیئے 12فٹ چوڑی سڑک بنائی جائے گی۔پچنند تا کوٹگلہ بائی پاس سمیت بنیادی مرکز صحت تک روڈ کی تعمیر میں ایم پی اے کے دست راست ملک شہریار اعوان اور ملک رفعت حیات کی کاوشوں کو عوامی و سماجی حلقوں نے بھرپور سراہا۔ واضح رہے کہ پچنند تا کوٹگلہ بائی پاس نہ ہونے کی وجہ سے مین چوک پچنند میں ہیوی ٹریفک گزرنے کی وجہ سے آمدورفت میں شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جبکہ آرا سٹاپ سے بنیادی مرکز صحت پچنند تک سڑک پختہ نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے دنوں میں آمدورفت معطل ہوجاتی تھی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں