لاوہ ،تلہ گنگ درجہ چہارم کی بھرتیوں کا آغاز

0
167
1تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) محکمہ تعلیم ضلع چکوال میں درجہ چہارم کی بھرتیوں کا آغاز ،کل 653اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری (مردانہ ز نانہ ) کے دفاتر کیلئے ڈرائیور کی سات خالی اسامیوں ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسیکنڈری کے زیر انتظام بوائز و گرلز ہائی ہائیر سیکنڈری سکولز میں لیب اٹینڈنٹ کی 65 خالی اسامیوں ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کے زیر اہتمام بوائز و گرلز ہائی ، ہائیر سیکنڈری سکولز کیلئے نائب قاصد ، چوکیدار ، سیکورٹی گارڈ ، بلاوی ، مالی ، واٹر کیرئیر ، سویپر کی 320خالی اسامیوں ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری مردانہ کے زیر انتظام ایلیمنٹری سکولز میں نائب قاصد ، چوکیدار ، سیکورٹی گارڈ، مالی واٹر کیرئیر ، سوپیر کی137خالی اسامیوں جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری زمانہ کے زیر اہتمام زنانہ ایلیمنٹری سکولز میں نائب قاصد ، چوکیدار ، سیکورٹی گارڈ ، بلاولی ، مالی ، واٹر کیریر ، سوپیر کی 124خالی اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں ۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30اپریل 2016ہے جو متعلقہ آفس پہنچ جانی چاہیں ، درخواست میں متعلقہ سکول کا ذکر لازمی ہوگا اس کیلئے لسٹیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس تلہ گنگ ،لاوہ میں دیکھی جاسکتی ہیں ، سکول کے نام کے بغیر خالی اسامی والی درخواست مسترد کردی جائیگی ۔تحصیل تلہ گنگ اور تحصیل لاوہ کے امیدواروں کے انٹرویو 22مئی 2016 کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر1 تلہ گنگ میں ہونگے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں