’’لاوہ‘‘ دوبارہ ٹینڈر بھی طلب کر لئے گئے شیر یار اعوان کی کوششوں کو سراہا گیا

0
174
4تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر ) سڑکوں دو بڑے منصوبوں کی تعمیر کیلئے 4کروڑ27لاکھ سے زائد کی رقم مختص کردی گئی ۔جبکہ اس ضمن میں دوبارہ ٹینڈر بھی طلب کر لئے گئے ہیں ۔ ان منصوبوں میں کوٹ شمس تا ڈھوک کھانا(چار کلومیٹر) روڈ کی تعمیر کیلئے 2 کروڑ64 لاکھ ، جبکہ دربٹہ تا مصطفی آباد تحصیل لاوہ ۔کارپیٹیڈ 2.33 کلومیٹر روڈ کی تعمیر کیلئے1 کروڑ63 لاکھ 23ہزار روپے کے ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں ۔ قبل ازیں بھی ملک شہر یار اعوان کی کوششوں سے پچنند تا لیٹی سڑک کا ایک بڑا منصوبہ زیر تعمیر ہے ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا ہے اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور روڈ کی ڈھلوان کا خیال رکھنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے تاکہ سڑک پر بارش کا پانی کھڑا نہ ہوسکے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں