بچے بھی ملک بھر میں اپنی صلاحیتوں کی بدولت علاقہ کا نام روشن کرینگے ممتاز ٹمن اور دیگر مقرریں کا خطاب

0
210
3تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)معروف تعلیمی ادارے کیمرج کالج تلہ گنگ کی سالانہ پروقار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد،ننھے بچوں نے سانحہ آرمی سکول پشاور پر ٹیبلو پیش کرکے سامعین کے آنکھوں سے آنسو بہا دیئے ،مقررین کا کالج انتظامیہ اور پرنسپل ملک سفیراعوان کو بہترین تعلیمی کارکردگی کا زبردست خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی کالج کیمرج کی جانب سے سالانہ امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر طالبعلموں میں اعزازی شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن تھے ۔جنہوں نے دوران خطاب کالج انتظامیہ سمیت پرنسپل ملک سفیر اعوان کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں بچوں کے اعلیٰ نمبروں کی کامیابی سے میرا دل مطمئن ہو گیا کہ مستقبل میں ہمارے علاقہ کے بچے بھی ملک بھر میں اپنی صلاحیتوں کی بدولت علاقہ کا نام روشن کرینگے ۔تقریب سے چیف ایڈیٹر کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر علی حسنین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں اور کالج انتظامیہ کوخراج تحسین پیش کیا ۔تقریب سے ملک امیر خان ٹمن ،یوسی چیئر مین ملتان خورد حکیم یاسر عزیز وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔ بعد ازاں بچوں نے مختلف موضوعات پر ٹیبلو پیش کر کے سامعین سے خوب داد وصول کی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں