’’تلہ گنگ ‘‘مسلم لیگ ن کے غبارے سے پانامہ لیکس نے ہوا نکال دی سردار منصور حیات ٹمن

0
214
2تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن محمد یوسف آف ممدوٹ نے سابق ایم این اے اور پی ٹی آئی رہنماء سردار منصور حیات ٹمن کے اعزاز میں اپنے ڈیرہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا ۔عشائیہ میں سردار منصورحیات ٹمن کے علاوہ حاجی محمد انور ،ملک خادم حسین ،شفیق سمسال ،یعقوب جھابری اور پارٹی کارکنوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر سردار منصور حیات ٹمن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے ۔ن لیگ کے غبارے سے پانا مہ لیکس نے ہوا نکال دی ۔عوام جان چکے ہیں کہ کون اُن کا خون نچوڑ نچوڑ کر اپنی تجوریاں بھر رہا ہے ۔آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی چاروں صوبوں میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں