گندم کی کٹائی کا سیزن ہے لہذا پولیس انتظامیہ ہائی الرٹ رہے،کسان

0
129
kisanاسلام آبا د( شہزا داحمد ملک ) تمام ایس ایچ اوز اور پولیس چوکی کے انچارج کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ہائی الرٹ رہیں اندر باہر کے دیہاڑے ہیں مطلب یہ کہ گندم کی کٹائی کا موسم ہے گھر کے تما م افراد گندم کی کٹائی کہ سلسلے میں اپنے کھیتوں پر صبح سے روانہ ہو جاتے ہیں گھر میں پیچھے مال مویشی جانوراور ویران گھر جس میں چوری چکاری اور ڈاکوں کا خطرہ ہے تفصیلات کے مطابق ڈیلی تلہ گنگ نیوز سے کسان برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ اندر باہر کے دن ہیں اور ہم سال بھر کی کمائی ہماری کھیتوں میں ہوتی ہے اور ہم سارا دن کھیتوں میں کٹائی کرتے ہیں جس سے ہمارے گھر اور مال مویشی گھروں میں ہوتے ہیں اور چور چکاری کے علاوہ ڈکیتیوں کا بھی خطرہ ہے انہوں نے ایس ایچ او ٹمن پولیس چوکی شاہ محمدوالی میال پولیس چوکی تھانہ سٹی تلہ گنگ تھانہ صدر تلہ گنگ تھانہ لاوہ اور دیگر ناکوں کے علاوہ کسانوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ گشت کا دوراانیہ بڑھایا جائے تاکہ وہ اس گندم کٹائی کے سیزن میں ان کے جان و مال اور گھر محفوظ رہ سکیں انہوں نے انتباہ کیاہے کہ اگر کوئی واقع پیش آیا تو اس کی زمہ داری متعلقہ انتظامیہ کے ایس ایچ او پر عائد ہو گی اس سے قبل ہم نے اگاہ کیا ہے تاکہ سند رہے

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں