’’تلہ گنگ‘‘ جاتلی پولیس نے کوریج کرنے پر چار صحافیوں کے خلاف مقدمہ کی مزمت کرتے ہیں عبدالغفور منہاس

0
131
1تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)جنرنلسٹ ایکشن کمیٹی اور ڈویژنل پریس کلب راولپنڈی ڈویژن نے جاتلی پولیس کی جانب سے دولتالہ کے چار صحافیوں کے خلاف بوگس اور جھوٹے مقدمے کے اندراج پر شدید مذمت کی ہے اورریجنل پولیس آفیسر و سی پی او راولپنڈی سے مقدمہ خارج کر کے نااہل پولیس افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔جنرنلسٹ ایکشن کمیٹی اور ڈویژنل پریس کلب راولپنڈی ڈویژن کا مشترکہ اہم اجلاس زیر صدارت کنوینئر عبدالغفور منہاس منعقدہوا۔ اجلاس میں چیئر مین ڈویژنل پریس کلب راولپنڈی ڈویژن ملک شجاع حیدر لنگاہ پنڈ دانخان ،سینئر نائب صدر نذر حسین چودھری تلہ گنگ نے بھی خصوصی شرکت کی ۔اجلاس میں جاتلی پولیس کی جانب سے دولتالہ کے چار صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمے کی شدید مذمت کی گئی ،عبدالغفور منہاس نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاتلی پولیس نے احتجاجی مظاہرے کی کوریج کرنے پر چار صحافیوں کے خلاف بوگس کہانی بنا کر مقدمہ در ج کیا جو کہ پولیس کا سیاہ ترین کارنامہ اور قابل مذمت اقدام ہے۔ جنرنلسٹ ایکشن کمیٹی سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ کے جنرل سیکرٹر ی عابد حسین، چیئرمین اشفاق انجم ، راجہ حسن اختر اور لیاقت بھٹی کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک مقدمہ خارج کر کے جاتلی پولیس کے نااہل افسران اور اہلکاروں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔ عبدالغفور منہاس کا کہنا تھا کہ جاتلی پولیس نے گھبراہٹ میں آ کر اور بوکھلا کر چار صحافیوں کے خلاف بوگس ایف آئی آر درج کی۔ جسے فوری طور پر خارج کیا جائے اور ذمہ داران مذکورہ صحافیوں سے فوری طور پر معافی مانگیں ورنہ صوبہ بھر اور پھر ملک بھر کے صحافی سراپا احتجاج بنیں گے اور ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے جائیں گے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں