تلہ گنگ کے علاقہ سگھرجامعہ بیت السلام اجتماع کی تیاریوں و انتظامات کو حتمی شکل

0
190
2تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)جامعہ بیت السلام سگھرتلہ گنگ میں آج ہونے والے سالانہ اصلاحی وتعلیمی اجتماع کی تیاریوں و انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔اس اجتماع کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق ہونگے ۔جبکہ صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم اللہ خان مدظلہ جامعہ بیت السلام سگھرتلہ گنگ پہنچ گئے اجتماع میں عوام لناس کی بھرپورشرکت یقینی بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیں۔شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم اللہ خان صاحب دامت برکاتہم صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان مسجد صخرہ جامعہ بیت السلام سگھر میانوالی روڈ میں اصلاحی اجتماع کی صدارت فرمائیں گے۔ جبکہ بیت السلام ٹرسٹ کے بانی مولانا عبدالستار کی خصوصی دعوت پرخواجہ خلیل احمد کندیاں شریف، وفاق المدارس العر بیہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حضرت مو لانا قاضی عبد الرشید کے علاوہ ملک کے نامور علماء اکرام ومشائخ تشریف لائیں گے اس موقع پر جامعہ بیت السلام سگھر کے نونہال طلبہ عربی وانگلش میں تقاریر اور منظوم کلام پیش کریں گے۔اس پروگرام کی تیاریوں کے حوالے مولانا رب نواز اور مفتی وقار احمدکی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے اس اصلاحی اجتماع کے کامیاب انعقاد کے لئے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں