’’تلہ گنگ‘‘پاک آرمی نے خود احتسابی کی جو مثال گزشتہ روز پیش کی اس کو پوری قوم نے سراہا

0
336
talagangتلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) پاک آرمی نے خود احتسابی کی جو مثال گزشتہ روز پیش کی اس کو پوری قوم نے سراہا ہے ۔اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ بلا تفریق بے رحمانہ احتساب سب کا ہونا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار محمد اعجاز الحق سابق وفاقی وزیر نے تلہ گنگ میں الحاج میاں عبدالقیوم سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن ،محمد اسماعیل قریشی ،چودھری غلام ربانی و دیگر موجود تھے ۔محمد اعجاز الحق نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک کرپشن کیخلاف جنگ نہ جیتی جائے ۔اس کیلئے ضروری ہے کہ جن کیسسز میں کرپشن ثابت ہو چکی ہے ان مجرموں کو پکڑا جائے اور جن پر ابھی صرف الزامات ہیں جیسے پانا مہ لیکس اُن کیلئے حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام پارٹی سربراہان مل بیٹھ کر ایک متفقہ لائحہ تیار کر کے ان الزامات کی تحقیقات کرائیں ۔اُنہوں نے کہا کہ جب سے اقتصادی راہداری کا منصوبہ شروع ہوا بیرونی ایجنسیوں اور دشمنوں کے ساتھ ساتھ بعض دوستوں نے پاکستان کیخلاف سازشیں شروع کر دی ہیں ۔لیکن پاک فوج نے ان سازشوں کو بڑی حکمت عملی کے ساتھ ناکام بنا دیا ہے ۔کراچی کا امن ہو یا شوال کا پاک فوج ہر معاملے میں قوم کی توقعات پر پوری اُتری ہے ۔محمد اعجاز الحق نے کہا کہ پرویز مشرف نے اپنے دور اقتدار میں این آر او سامنے لا کر قوم سے ظلم کیا ۔آٹھ ہزار کریمنل کیسسز جن میں ڈاکہ ،چوری ،بھتہ وصولی اور قتل جیسے کیس شامل تھے این آر او کے ذریعے معاف کر دیئے گئے ۔سرے محل اور سوئیزر لینڈ میں کرپشن ثابت ہوئی لیکن کسی مجرم کو سزا نہ ملی ۔ جو ڈیشلی اور نیب کو چاہئے کہ جو کیسسز التواء کا شکار ہیں اُن کو فوری نمٹائے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں