ناجائز تجاوزات آپریشن کے دوران دکان کے اندر گھس کر قیمتی سامان ہڑپ کر لیا

0
127
2اکوال(نمائندہ خصوصی)ناجائز تجاوزات آپریشن کے دوران دکان کے اندر گھس کر قیمتی سامان اٹھا کر ہڑپ کرنے کے الزام میں اسسٹنٹ کمشنر مصور نیازی ،تحصیل میونسپل آفیسر عظمت گورائیہ سمیت 9افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم،ایڈیشنل سیشن جج محمد معین کھوکھر نے متاثرہ دکاندار جاوید کی پٹیشن پر احکامات جاری کیے ،ہسپتال روڈ پر جاوید بیڈ شیٹ نے فاضل عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی کہ ناجائز تجاوزات آپریشن کے دوران ٹی ایم اے کے عملے نے اسسٹنٹ کمشنر کی ایماء پر دکان کے اندر گھس کر قیمتی سامان اٹھا لیا اور ہڑپ کر کے لے گئے۔ مدعی کی طرف سے پیروی جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملک اظہر ایڈووکیٹ نے کی اور عدالت میں دلائل دئیے جس پر ایڈیشنل سیشن جج محمد معین کھوکھر نے اسسٹنٹ کمشنر چکوال مصور نیازی، تحصیل میونسپل آفیسر عظمت گورائیہ، تحصیل آفیسر ریگولیشن خلیل احمد نیئر، انفورسمنٹ انسپکٹرز خواجہ زاہد، اسد عباس، ملک امتیاز، انکروچ منٹ گارڈ اعجاز احمد، فضل کریم، علیم ارشد اور اہلکار محمد ہاشم کے خلاف تھانہ سٹی چکوال کو مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں