لاوہ پریس کلب پر وقار تقریب ممبران نے حلف اٹھا لیا ڈیلی تلہ گنگ نیوز کی طرف سے مبارک باد

0
157
lawaلاوہ(تحصیل رپوٹر)پریس کلب لاوہ کی حلف برداری کی پروقارتقریب،ممبران و اراکین نے حلف اٹھایا،تفصیلات کے مطابق زیب پبلک سکول لاوہ میں پریس کلب لاوہ کی پروقار حلف برداری کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔پریس کلب لاوہ اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔معروف ماہر تعلیم پروفیسر ظفر علی خان نے پریس کلب لاوہ کے نومنتخب ممبران و اراکین سے حلف لیا۔تقریب سے ملک امیر محمدخان،ملک شہریاراعوان،کرنل سلطان سرخرو اعوان،حاجی ملک عطرخان،نوابزادہ زاہد مبارز،میاں نذیر عالم،ڈاکٹر شاہنواز اعوان،ڈاکٹر علی حسنین نقوی،ملک ظفرعلی خان و دیگر مقررین نے خطاب کیا اور پریس کلب لاوہ کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مقررین نے پریس کلب لاوہ کی صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔معروف سماجی و سیاسی شخصیت نوابزداہ ملک زاہد مبارز نے پریس کلب لاوہ کے دفتر کیلئے اپنی اراضی دینے کا اعلان کیا۔ملک شہر یار اعوان اور ملک امیرمحمدخان نے بھی پریس کلب لاوہ کے دفتر اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کیلئے یقین دہانی کرائی۔عبدالرحمان فاروقی نے نہایت احسن طریقے سے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔ پریس کلب لاوہ کی پروقار تقریب میں ملک امیر محمد خان، ملک شہریا ر اعوان ، کرنل ریٹائرڈ سلطان سرخرو اعوان، نوابزادہ ملک زاہد مبارز، الحاج ملک عطرخان، سردار شہزاد خان ٹمن، ڈاکٹر علی حسنین نقوی، عدیل جعفری،محسن قیوم تلہ گنگ،عامرنواز تلہ گنگ،پروفیسر امیر انقلابی پچنند،پروفیسر امیر محمد ملک،سید باقرحسین شاہ،حاجی فتح محمد، ملک عمر فاروق، ضلعی رہنما جمعیت علمائے اسلام (ف) مفتی آصف محمود لاوہ، چئیرمین یونین کونسل لاوہ میاں نذیر عالم،ملک نذیر اعوان(صدر انجمن فلاح اعوان پاکستان)،ڈاکٹر بشیر ملک (چائلڈ سپیشلسٹ)،ڈاکٹر جاوید ملک(آئی سپیشلسٹ)،ملک یارن خان چئیرمین یونین کونسل ڈھرنال،ایس ڈی او دندہ شاہ بلاول ملک مصطفیٰ،ملک ربنواز،مقامی سرکاری،سماجی،مذہبی شخصیات سمیت وکلاء، تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ساتھ اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں