’’بوچھال کلاں‘‘کھوکھلے نعرے لگانے والوں کو اب منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی صوبائی وزیر

0
145
04بوچھال کلاں (نامہ نگار ) صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ کھوکھلے نعرے لگانے والوں کو اب منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس نے جو شوشا چھوڑا ہمارے ملک کے نام نہاد لیڈروں نے اس کی آڑ میں غیر قانونی کام شروع کر دئیے جس سے ملک کو نقصان پہنچ رہا تھا ہمارے قائدین نے اپنے خانداب سمیت خود کو احیساب کے لئے پیش کر کے ان کے منہ بند کر دئیے جس سے اب وہ میں نہ مانوں کا رویہ جاری رکھتے ہوئے کوئی اور راستہ ڈھونڈیں گے جس سے ملک میں ہونے والی ترقی کو روکا جا سکے انہوں نے کہا کہآئندہ مالی سال میں حکومت بجلی کئے بحران کے خاتمے سمیت بڑے میگا پراجیکٹ شروع کرنے والی ہے جو اب مخالفین کے دل میں کانٹا بن کر چبھ رہے ہیں مگر عوام اب انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ہمارے قائدین کا احیساب عدالت اور ان کا احتساب عوام کریں گے انہون نے کہا کہ منارہ سے کلر کہار یک سڑک کو ڈبل کرنے کا منصوبہ جلد شروع کرائیں گے انہوں نے متعدد سڑکوں کا تذکرہ کیا جنہیں جلد شروع کیا جانے والا ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں