’’تلہ گنگ ‘‘10 کروڑ روپے سے زائد کے ٹینڈر طلب

0
157
05تلہ گنگ (تحصیل رپور ٹر)ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی چکوال نے تحصیل تلہ گنگ ، لاوہ اور چکوال کیلئے مختلف منصوبوں کی تکمیل کیلئے 10 کروڑ روپے سے زائد کے ٹینڈر طلب کر لئے ہیں۔ ان منصوبہ جات میں ایجوکیشن کمپلیکس چکوال کی تعمیر کیلئے5 کروڑ58 لاکھ، 73 ہزار ، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ڈھیر مونڈ کو اپ گریڈ کرکے ہائی کا درجہ دینے کیلئے1 کروڑ12 لاکھ ، گورنمنٹ پرائمری سکول سکا کو اپ گریڈ کرکے ایلیمنٹری بنانے کیلئے 74 لاکھ25 ہزار ،گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کھوئیاں کو اپ گریڈ کرکے ہائی کا درجہ دینے کیلئے74 لاکھ99 ہزار ، یونین کونسل میں گلیوں ، کازوے ، اور سڑکوں کی مرمت کیلئے 50 لاکھ ، یونین کونسل لاوہ رورل میں گلیوں کی تعمیر ، کازوے ، اور سڑک کی مرمت کیلئے 50 لاکھ ، یونین کونسل ملتان خورد میں گلیوں ، نالیوں اور سڑک کی مرمت کیلئے50 لاکھ ، کے منصوبے شامل ہیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں