تحصیل لاوہ کے علاقہ پچنند باولے کتوں کی بھر مار ویکسین ناپید،عوام پر یشان

0
216
pitchnandلاوہ(نمائندہ خصوصی)پچنند اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں باولے کتوں کی بھرمار، شہری شدید پریشانی کا شکار، کتوں کے کاٹنے کی ویکسین ناپید، تفصیلات کے مطابق تحصیل لاوہ کے علاقوں پچنند، ڈھرنال کوٹگلہ سمیت دیگر علاقوں میں باولے کتوں نے انت مچارکھی ہے جسے تلف کرنے کے لیئے حکومتی سطح پر کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیئے جارہے اور شہری شدید پپریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ باولے کتے مختلف علاقوں کی گلی محلوں میں سرے عام پھیلے ہوئے ہیں اور ان کی وجہ سے بیشتر افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے متعدد افراد کو پچنند سمیت گردونواح میں ویکسین نہ ملنے سے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پچنند سمیت ڈھرنال اور اس کے گردونواح میں کتوں کو تلف کیا جائے اور مذکورہ علاقوں میں کتوں کی کاٹنے کی ویکسین فراہم کی جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں