’’تلہ گنگ‘‘حکمران خود ہی استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں منصورحیات ٹمن کی میڈیا سے گفتگو

0
232
mansoorتلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن نے کہا ہے کہ کرپشن اور لوٹ مار کی سیاست کا وقت قریب آن پہنچا،بہتر ہے حکمران خود ہی استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں ،بصورت دیگر عوام اپنا فیصلہ سنا دینگے ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ اسلام آباد سے واپسی پر میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ سردار منصور حیات ٹمن نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اصولوں پر مبنی سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔ہمارے قائد عمران خان اس ضمن میں واضع اور دو ٹوک موقف رکھتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ عوام کی اکثریت اُنہیں اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے ۔سردار منصور حیات ٹمن نے کہا کہ کرپشن چاہے کوئی بھی کرے کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔پاکستان تحریک انصاف ان شاء اللہ اقتدار میں آنے کے بعد مقامی سطح پر بھی کرپشن میں ملوث پائے جانے والے عناصر کی سرکوبی کریگی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں