’’تلہ گنگ ‘‘اکوال کے قریب سکول وین کا ٹائر پھٹ گیا خاتون اورطالبہ راولپنڈی ریفر

0
169
tireتلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ میانوالی روڈ پر اکوال کے قریب سکول وین کا ٹائر پھٹ گیا ،لڑھکتی گاڑی سے خاتون ٹیچر اور ایک طالبہ نے دروازہ کھول کر چھلانگ لگا دی ،دونوں شدید زخمی ،راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مقامی نجی سکول کی وین ٹیچرز اور طالبات کو لیکر بلال آباد سے تلہ گنگ آرہی تھی کہ اکوال کے قریب اچانک وین کا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی کو جھولتا دیکھکر اُس میں سوار ایک خاتون ٹیچرسعدیہ اور طالبہ ماہ نور سکنائے بلال آباد نے چلتی گاڑی سے دراوزہ کھول کر چھلانگ لگا دی ۔دونوں کو سڑک پر گرنے سے شدید چوٹیں آئیں اُنہیں سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں