ملک زاہد مبارز نے پریس کلب لاوہ کی بلڈنگ کیلئے زمین دینے کا اعلان کیا ہے

0
169
picpicpicلاوہ(نمائندہ خصوصی)معروف سیاسی شخصیت نوابزادہ ملک زاہد مبارز نے پریس کلب لاوہ کی بلڈنگ کے لیئے اراضی دینے کا اعلان کردیا، صحافی برادری کا بھرپور اظہار تشکر، تفصیلات کے مطابق لاوہ کی معروف سیاسی شخصیت نوابزادہ ملک زاہد مبارز نے پریس کلب لاوہ کی حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل لاوہ کے صحافی تمام علاقوں کی مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔پریس کلب لاوہ ہماری اپنی طاقت ہے جس کے لیئے میں برلب سڑک اپنی زاتی اراضی دینے کا اعلان کرتا ہوں اور ساتھ میں بلڈنگ کی چھت کی تعمیر تک جتنے بھی اخراجات ہوئے اپنی طرف سے ادا کرونگا۔اس موقع پر علاقہ کی معروف بزرگ سماجی و سیاسی شخصیت الحاج محمد عطر خان نے پریس کلب لاوہ کی باقاعدہ بلڈنگ فراہم نہ ہونے تک عارضی کسی بھی جگہ پریس کلب لاوہ کے دفتر کاہر مہینے کرایہ دینے کا اعلان کیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں